تلنگانہ
وزیراعلی تلنگانہ کی قیامگاہ پر آرٹی سی کے معطل ملازمین بڑی تعداد میں پہنچ گئے
وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے قریب بڑی تعداد میں آج آرٹی سی کے معطل ملازمین پہنچ گئے۔

حیدرآباد: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی کی قیامگاہ کے قریب بڑی تعداد میں آج آرٹی سی کے معطل ملازمین پہنچ گئے۔
شہر کے جوبلی ہلز میں واقع اس قیامگاہ کے قریب تلنگانہ کے مختلف مقامات سے یہ آرٹی سی ملازمین پہنچے جن کا کہنا ہے کہ پیشرو بی آرایس حکومت نے ان کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔
چھوٹے چھوٹے مسائل پر 1500ملازمین کو خدمات سے معطل کردیاگیا۔انہوں نے خدمات پر بحال کرنے پرزوردیا۔
پولیس نے تین ملازمین کو وزیراعلی سے ملاقات اور اپنے مسائل پر یادداشت پیش کرنے کی اجازت دی۔