حیدرآباد

سیاسی جماعتوں میں اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں:کے ٹی آر

پٹنہ میں جزب اختلاف کی جماعتوں کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ایسے اجلاس بے فیض ہیں۔ ملک میں مسائل کی وجہ کانگریس ا ور بی جے پی ہیں۔

حیدرآباد: کارگذار صدر بی آر ایس کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ملک کی سیاسی جماعتوں میں اتحاد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اہمیت اس بات کی ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں عوام میں اتحاد قائم ہو۔

متعلقہ خبریں
رکن اسمبلی ماجد حسین اور فیروز خان کے خلاف کارروائی کا انتباہ
وقت سب سے قیمتی سرمایہ ہے، اسے اطاعتِ الٰہی میں لگائیں: مفتی صابر پاشاہ قادری
فارمولا ای ریس سے حیدرآباد کے برانڈ امیج میں اضافہ: ناگیندر
زمین کے مسائل کا حل اب ایک کلک پر: بھو بھارتی پورٹل کی رونمائی جلد
جے جے آر فنکشن ہال محبوب نگر میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی کیمپ کا انعقاد

پٹنہ میں حزب اختلاف کی جماعتوں کے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ایسے اجلاس بے فیض ہیں۔ ملک میں مسائل کی وجہ کانگریس ا ور بی جے پی ہیں۔

یہی وہ دو پارٹیاں ہیں جو مسائل پیدا کررہی ہیں۔ کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ اگر تمام سیاسی جماعتیں بی جے پی یا کانگریس کے ساتھ ہوجاتی ہیں پھر ملک کیلئے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کے ٹی راما راؤ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔

یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ ملک سے بی جے پی حکومت کا خاتمہ کرنے کیلئے چیف منسٹر بہار نتیش کمار کی قیادت میں آج پٹنہ میں مخالف بی جے پی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہورہا ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس اجلاس میں بی آر ایس سربراہ کے سی آر کو مدعو نہیں کیا گیا۔