تلنگانہ

ذرائع ابلاغ میں شائع شدہ امکانی امیدواروں میں تھوڑی سی بھی صداقت نہیں: ریونت ریڈی

صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع کئے جارہے اور نشر ہورہے کانگریس کے امکانی امیدواروں کے ناموں میں ذرہ برابر صداقت نہیں ہے۔

حیدرآباد: صدر ٹی پی سی سی اے ریونت ریڈی نے کہا کہ ذرائع ابلاغ میں شائع کئے جارہے اور نشر ہورہے کانگریس کے امکانی امیدواروں کے ناموں میں ذرہ برابر صداقت نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں
9 نومبر کی تاریخ گزرگئی، اتراکھنڈمیں یو سی سی لاگو نہ ہونے پر کانگریس کا طنز
حیدرآباد کلکٹر نے گورنمنٹ ہائی اسکول نابینا اردو میڈیم دارالشفا کا اچانک دورہ کیا
مہاراشٹرا اسمبلی الیکشن میں حصہ نہ لینے بی آر ایس کا فیصلہ
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
تلنگانہ انتخابات: ووٹ دینے کے لیے آنے والے دو افراد کی موت

آج گاندھی بھون میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے اپنے طرز عمل میں تبدیلی نہیں لائی جاتی ہے تو ایسی صورت میں کانگریس ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی۔

انہوں نے الیکشن کمیشن کے ذمہ داروں سے جھوٹی خبروں کی اشاعت کرنے والے ذرائع ابلاغ کے خلاف کارروائی کرنے اور چھوٹی اور کسی مخصوص جماعت کے حق میں تحریر کردہ خبروں کو پیڈ نیوز کے طور پر شمار کرنے کی اپیل کی۔

ریونت ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے کانگریس کی انتخابی مہم چلانے کے لے صدر کل ہند کانگریس ملکارجن کھرگے‘ راہول گاندھی اور پرینکا گاندھی نے مکمل وقت دینے کا تیقن دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بس یاترا کا آغاز کرنے یا بس یاترا شروع کرنے کے بعد دوران یاترا امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنا چاہئے پر غورو فکر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدواروں کے انتخاب کے لئے ایک طریقہ کار ہوتا ہے۔

کانگریس کا مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابی مفاہمت کے موضوع پر مذاکرات پہلے مرحلہ میں ہیں۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پارٹی کی خدمت کے لئے وقف قائدین کے ساتھ ضرور انصاف کیا جائے گا۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ فی الحال ہم صرف اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے ناموں کا ہی اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدوں پر بعد میں تقررات کئے جائیں گے اور ہر حق دار قائد کو مواقع دیئے جائیں گے۔ ریونت ریڈی نے کہا کہ جانا ریڈی‘ مانک راؤ ٹھاکرے‘ منیشی اور میناکشی نٹراجن پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو پارٹی کے لئے خلوص دل سے کام کررہے قائدین کے متعلق فیصلہ کرنے کے لئے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔

انہوں نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں چند عہدیدار بی آر ایس کارکنوں کے جذبہ سے زیادہ جذبہ کے ساتھ کام کررہے ہیں۔