آندھراپردیش

کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ریکارڈ بسیں چلانے اے پی ایس آرٹی سی کا اعلان

پرائیویٹ بسوں کی جانب سے وصول کئے جانے والے بھاری کرایوں سے عوام کو راحت دلانے اس مرتبہ ریکارڈ تعداد میں خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے برعکس اس سال خصوصی بسوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی ہدایت کے مطابق عام کرائے ہی لاگو ہوں گے۔

حیدرآباد: سنکرانتی کے تہوار کے موقع پر اپنے آبائی گھروں کو جانے والے مسافروں کے لئے آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے ایک بڑا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک


پرائیویٹ بسوں کی جانب سے وصول کئے جانے والے بھاری کرایوں سے عوام کو راحت دلانے اس مرتبہ ریکارڈ تعداد میں خصوصی بسیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کارپوریشن نے واضح کیا ہے کہ ماضی کے برعکس اس سال خصوصی بسوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا اور حکومت کی ہدایت کے مطابق عام کرائے ہی لاگو ہوں گے۔


آرٹی سی کی جانب سے مجموعی طور پر 8,432 خصوصی بس سروسس چلائی جائیں گی۔ ان میں سے 2,432 بسیں بین ریاستی سروسس کے طور پر حیدرآباد، چینئی اور بنگلور جیسے بڑے شہروں سے چلیں گی جن میں حیدرآباد کے لئے 240، بنگلور کے لئے 102 اور چینئی کے لئے 15 خصوصی بسیں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تقریباً 71 فیصد بسیں آندھرا پردیش کے اندرونی شہروں اور دیہی علاقوں کے درمیان چلائی جائیں گی۔

دیہی علاقوں میں مسافروں کی سہولت کے لئے خصوصی طور پر 6,000 بسیں چلائی جائیں گی تاکہ لوگ آسانی کے ساتھ اپنے گھروں تک پہنچ سکیں۔


ریاست میں جاری استری شکتی اسکیم کے تحت خواتین کے لئے بسوں میں مفت سفر کی سہولت برقرار رہے گی جس کے باعث مسافروں کی تعداد میں اضافہ کا امکان ہے اسی لئے بسوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔

اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن بھی اے پی ایس آرٹی سی کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے حیدرآباد سے آندھرا پردیش کے مختلف مقامات اور تلنگانہ کے اندرونی اضلاع کے لئے سینکڑوں خصوصی بسیں چلا رہی ہے۔


پرائیویٹ ٹراویلس کی جانب سے وصول کئے جانے والے ہزاروں روپے کے کرایوں کے مقابلہ میں آر ٹی سی کا یہ فیصلہ عام آدمی کے لئے سنکرانتی کے موقع پر راحت ثابت ہوگا۔