شمالی بھارت

مفتی سلمان ازہری کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا تیسرا کیس

ممبئی کے اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کے خلاف گجرات کے ضلع اراولی کے موڈاسہ میں پولیس نے نفرت انگیز تقریر کا تیسرا کیس درج کرلیا۔

موڈاسہ(گجرات): ممبئی کے اسلامی مبلغ مفتی سلمان ازہری کے خلاف گجرات کے ضلع اراولی کے موڈاسہ میں پولیس نے نفرت انگیز تقریر کا تیسرا کیس درج کرلیا۔

متعلقہ خبریں
مجلس کو ختم کرنے کا الزام: اکبر الدین اویسی
فرقہ پرستوں کے عزائم کے خلاف قومی لائحہ عمل کی ضرورت: یونائیٹڈ مسلم فورم
ریسلرس کے خلاف نفرت انگیز تقریر کیس

سپرنٹنڈنٹ پولیس شیفالی بروال نے بتایا کہ انہوں نے 24 دسمبر کو موڈاسہ میں کھلے میدان میں اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔

موڈاسہ میں دفعہ 153(B) اور 505(2)کے علاوہ ان کے خلاف دفعہ 298 کے تحت بھی الزامات عائد کئے گئے ہیں۔

یہ دفعہ کسی بھی شخص کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کیلئے الفاظ ادا کرنے پر استعمال کی جاتی ہے۔