تلنگانہ

تیسرے مرحلہ کے سرپنچ انتخابات، کانگریس کے تائیدی امیدواروں کو کامیاب بنائیں: وزیر پونم پربھاکر

انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ موجودہ حکومت کے نافذ کردہ فلاحی پراجکٹس اور ترقیاتی پروگرام اب دیہی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور عوام ان سے براہِ راست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیرٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا ہے کہ ریاست میں کانگریس کی عوامی حکومت وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست کے ہر گاؤں میں ترقیاتی کام انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
متھن ریڈی کو ای ڈی کی نوٹس، شراب اسکام معاملہ میں پوچھ تاچھ
ڈبل بیڈروم امکنہ، 10 لاکھ درخواستیں وصول: پونم پربھاکر
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
جعلی ایچ ٹی کپاس کے بیجوں کا بڑا بھانڈا، 10 ٹن بیج ضبط، دو ملزمان گرفتار


انہوں نے اپنے ایک ویڈیو پیام میں کہا کہ موجودہ حکومت کے نافذ کردہ فلاحی پراجکٹس اور ترقیاتی پروگرام اب دیہی سطح تک پہنچ رہے ہیں اور عوام ان سے براہِ راست فائدہ اٹھا رہے ہیں۔


وزیرموصوف نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے باریک چاول کی فراہمی، راشن کارڈس،اندرماں مکانات، 200 یونٹس مفت بجلی، خواتین سیلف ہیلپ گروپس کو بغیر سود قرضہ جات، آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر جیسے کئی فلاحی منصوبے نافذ کئے جا رہے ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ بھی عوامی بہبود اور ترقی سے متعلق کئی نئے پروگرام جاری رکھے جائیں گے۔


پونم پربھاکر نے تیسرے مرحلہ کے گرام پنچایت انتخابات میں کانگریس کے تائیدی امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی۔