دہلیسوشیل میڈیا

ہاتھیوں کا ایک دوسرے پر حملہ، میلہ میں بھگدڑ مچ گئی (چونکا دینے والی ویڈیو)

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کیرالہ کے تھریسور میں ایک تہوار کے دوران دو ہاتھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ میلے کے دوران ہاتھیوں کو پرتشدد ہوتے دیکھ کر میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

دہلی: ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح کیرالہ کے تھریسور میں ایک تہوار کے دوران دو ہاتھی ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ میلے کے دوران ہاتھیوں کو پرتشدد ہوتے دیکھ کر میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔

متعلقہ خبریں
لفٹ میں پھنسے نوجوان نے ایسا ردعمل دیا کہ لوگ حیران رہ گئے (ویڈیو)
بی جے پی کے خلاف الیکشن کمیشن سے شکایت
سوشل میڈیا کی تباہ کاریوں سے خودکو اوراپنی نسل کو بچائیں: محمد رضی الدین رحمت حسامی
25پروازوں میں بم کی اطلاع
رونالڈو سوشیل میڈیا پر سب سے مشہور اسٹار بن گئے

حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہاتھیوں سے متعلق ایک چونکا دینے والی ویڈیو منظر عام پر آ ئی۔ جس میں دو ہاتھی ایک دوسرے پر حملہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ کیرالہ کے تھریسور میں میلہ چل رہا ہے۔

اسی دوران میلے کیلئے لائے گئے دو ہاتھی اچانک ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ان ہاتھیوں کو ایک رسم کے طور پر میلے میں لایا گیا تھا لیکن الوداعی تقریب کے دوران اچانک ہاتھیوں نے ایک دوسرے پر حملہ کر دیا۔

میلے کے دوران ہاتھیوں کو پرتشدد ہوتے دیکھ کر میلے میں بھگدڑ مچ گئی۔ لوگ ہاتھیوں کے قہر سے بچنے کیلئے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔

اچانک میلے میں افراتفری مچ گئی۔ اس دوران بھگدڑ میں تین افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ سیکورٹی ٹیم نے ہاتھیوں کو قابو کر لیا تھا۔ اس قدیم مندر میں ہر سال دیو میلہ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔