شمالی بھارت

یہ مثبت سیاست کی جیت ہے:اکھلیش یادو

اکھلیش نے کہا کہ یہ غیرجانبدار میڈیا کے لگاتار ،بے خوف، ایماندارانہ کوششوں کی جیت ہے ۔ یہ آئین کو سنجیونی ماننے والے آئین محافظوں کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کے حمایتی۔ ہمتی لوگوں کی جیت ہے۔

لکھنؤ: لوک سبھا الیکشن کے نتائج کا استقبال کرتے ہوئے سماج وادی پارٹی(ایس پی) لیڈر اکھلیش یادو نے چہارشنبہ کو بی جےپی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عوام کی طاقت سے بڑا کسی کا بل ہوتا ہے اور نہ کسی کا چھل ۔یہ مثبت سیاست ، من کے سچے اور اچھے لوگوں کی جیت ہے۔ یادو نے چہارشنبہ کی صبح ایکس پر ایس پی۔ کانگریس اتحاد کو حمایت دینے کے لئے یوپی کی عوام کے تئیں شکریہ کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں
انڈیا بلاک کا اتحاد ہریانہ میں نئی تاریخ رقم کرسکتا ہے: اکھلیش
ایگزٹ پول رپورٹس کی فکر نہیں۔ بہتر نتائج کی امید : کے سی آر
افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا
محبت سے محروم لوگ، سرخ رنگ سے چڑتے ہیں، یوگی آدتیہ ناتھ پر اکھلیش یادو کا طنز
مرکزی حکومت چند دن کی مہمان، بہت جلد گرجائے گی: اکھلیش یادو

انہوں نے لکھا’ اترپردیش میں انڈیا اتحاد کی’مقبول جیت’ اس دلت۔ بہوجن اعتماد کی جیت ہے جس نے اپنے پچھڑے، اقلیت، قبائلی، آدھی آبادی اور اعلی ذات میں پچھڑے سبھی نظراندا، استحصال زدہ، ہراسانی کا شکار سماج کے ساتھ مل کر اس آئین کو بچانے کے لئے کندھے سے کھندا ملا کر جدوجہد کیا ہے جو مساوات، احترام، عزت نفس، باوقار زندگی اور ریزرویشن کا حق دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’یہ پی ڈی اے کی شکل میں پچھڑے۔ دلت،اقلیت، قبائلی، نصف آبادی اور اعلی میں پچھڑوں کے اس مضبوط اتحاد کی جیت ہے جسے ہر سماج اور ہر طبقے کے اچھے لوگ اپنے تعاون، کردار سے مزید مضبوط بناتے ہیں۔ یہ خاتون کے احترام اور خاتون سیکورٹی کے جذبے کی جیت ہے۔

یہ نوخیز بچے۔بچیوں کے سنہرے مستقبل کی جیت ہے۔ یہ کسان، مزدور، کاروباریوں، کی نئی امنگوں کی جیت ہے ۔ یہ سرو سماج کی ہم آہنگی، پیار، سوچ والے مساوات، اور مثبت سوچ رکھنے والے لوگوں کی جیت ہے۔

اکھلیش نے کہا کہ یہ غیرجانبدار میڈیا کے لگاتار ،بے خوف، ایماندارانہ کوششوں کی جیت ہے ۔ یہ آئین کو سنجیونی ماننے والے آئین محافظوں کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کے حمایتی۔ ہمتی لوگوں کی جیت ہے۔ یہ غریب کی جیت ہے۔ یہ جمہوریت کی جیت ہے۔ یہ مثبت سیاست کی جیت ہے۔ یہ من کے سچے اور اچھے لوگوں کی جیت ہے۔ یہ انڈیا اتحاد اور پی ڈی اے کی پالیسی کی جیت ہے۔

یادو نے کہا کہ رائے دہندگان نے ثابت کردیا ہے کہ عوام کی طاقت سے بڑا کسی کا بل ہے نہ کسی کا چھل۔ اس بار عوام ہی جیتے ہیں۔ حکمراں نہیں۔ عوام جیتتے رہیں۔ آپ نے ہم میں جو یقین کا اظہار کیا ہے ہم اس بھروسے کو پوری ذمہ داری کے ساتھ قائم رکھیں گے۔ اورنبھائیں گے بھی۔ اس کے لئے بہت بہت شکریہ اور آنے والے نئے مثبت وقت کے لئے نیک تمنائیں۔

قابل ذکر ہے کہ منگل کو آئے پارلیمانی نتائج میں سماج وادی پارٹی(ایس پی) 37سیٹیں جیت کر سب سے زیادہ سیٹیں حاصل کرنے والی پارٹی بنی ہے۔ جبکہ انڈیا اتحاد میں اس کی اتحاد کانگریس نے چھ سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔ بی جےپی محض 33سیٹوں پر سمٹ گئی۔