شمالی بھارت

افضل انصاری اور بیٹی نصرت نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

اترپردیش کے ضلع غازی پور لوک سبھا سے پیر کو بی ایس پی ایم پی افضال انصاری نے سماج وادی(ایس پی) امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کی بیٹی نصرت انصاری نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

غازی پور: اترپردیش کے ضلع غازی پور لوک سبھا سے پیر کو بی ایس پی ایم پی افضل انصاری نے سماج وادی(ایس پی) امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ ان کے ساتھ ہی ان کی بیٹی نصرت انصاری نے بھی پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
بیٹی اور داماد پر قاتلانہ حملہ، مادھوی کے باپ کو 10 سال قید کی سزا
بی جے پی اور کانگریس دونوں ریزرویشن مخالف : مایاوتی
ٹیپو سلطان نے بیٹی بچاﺅ، بیٹی پڑھاﺅ کا عملی نمونہ پیش کیا تھا
بیٹی کی شادی کی رقم لے کر باپ فرار۔ ماں خودکشی کرلینے پر مجبور
فرخ آباد کے ساتھ میرے تعلق کو کتنی مرتبہ آزمایا جائے گا: سلمان خورشید

نامزدگی کے بعد انصاری نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی امیدوار کے طور پر ہم نے دو سیٹ میں پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد سادہ اکثریت کی طرف آگے بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی کے خلاف عوام میں ناراضگی کافی ہے۔ ہمارا الیکشن غازی کی عوام لڑرہی ہے۔

نامزدگی کے دوران سابق وزیر اوم پرکاش سنگھ، ایم ایل اے ویریندر یادو، ایم ایل اے جے کشن ساہو ، ضلع صدر گوپال یادو، سابق ایم ایل اے اوما شنکر کشوہا، منا یادو، کانگریس لیڈر مارکنڈے سنگھ، ایم ایل اے منو انصاری، ایس پی لیڈر پارسناتھ یادو، عمر انصاری وغیرہ موجود تھے۔

سخت سیکورٹی کے درمیان نامزدگی داخل کرنے پہنچے افضل انصاری کے ڈرائیور کے طور پر مرحوم مختار انصاری کے بیٹے عمر انصاری رہے۔ غازی پور لوک سبھا میں اب تک خاص طور سے بی جے پی سے پارس ناتھ رائے، بی ایس پی سے ڈاکٹر امیش سنگھ اور سماج وادی پارٹی سے افضال انصاری نے پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔