مشرق وسطیٰ

ایران میں ہزاروں افراد کا احتجاج

اسرائیلی حملہ میں حزب رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران بھر میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔ سرکاری ٹی وی میں اتوار کے دن کئی بڑے شہروں میں احتجاج کا فوٹیج دکھایا۔

تہران:(اے پی) اسرائیلی حملہ میں حزب رہنما حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ایران بھر میں ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا۔ سرکاری ٹی وی میں اتوار کے دن کئی بڑے شہروں میں احتجاج کا فوٹیج دکھایا۔

ایرانی پارلیمنٹ (مجلس) میں قانون سازوں نے مرگ امریکہ (امریکہ مردہ باد) اور مرگ اسرائیل (اسرائیل مردہ باد) کے نعرے لگائے۔

ایران نے 1980ء کے دہے میں حزب اللہ کے قیام میں مدد دی تھی۔ اس نے لبنانی گروپ کو عصری اسلحہ بھی دیا اور اسے چلانے کی تربیت بھی دی۔

اسرائیلی فضائی حملہ میں جمعہ کے دن حسن نصراللہ کے ساتھ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ایک سینئر عہدیدار جنرل عباس نیلوفر شان کی بھی جان گئی۔

ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کے دن اپنی ویب سائٹ پر اِس کی توثیق کی۔

a3w
a3w