انٹرٹینمنٹ
ٹرینڈنگ

سلمان خان کے والد سلیم خان کو لارنس بشنوئی کو بھیج کر قتل کرنے کی دھمکی

سینئر پولیس انسپکٹر سنجے مراٹھے نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور اس جوڑے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کے والد اور مشہور مصنف سلیم خان کو ایک نامعلوم جوڑے نے خونخوار گینگسٹر لارنس بشنوئی کو بھیج کر جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے۔

متعلقہ خبریں
باپ اور بھائی کی قاتل 15 سالہ لڑکی گرفتار
میں نے والد کے کہنے پر کبھی تمباکو اور الکحل کی تشہیر نہیں کی:تنڈولکر
وزیراعظم نے اومیش یادو کو خط لکھا

ایک پولیس افسر نے جمعرات کو یہ معلومات دی۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ سلیم خان کو قتل کی دھمکیاں دی گئی ہیں۔ یہ دھمکی حال ہی میں مضافاتی باندرہ (مغربی) میں ان کی رہائش گاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کے قریب دی گئی۔

اہلکار نے بتایا کہ مبینہ دھمکی ایک مرد اور ایک برقع پوش خاتون نے دی، جو اسکوٹر پر باندرہ بینڈ اسٹینڈ علاقے میں پہنچے تھے، جہاں سلیم خان صبح 8.45 بجے کے قریب ٹہل رہے تھے۔ جب وہ چہل قدمی کے دوران ایک بینچ پر بیٹھے تھے، تو جوڑے نے ان سے پوچھا، "لارنس بشنوئی کو بھیجوں کیا؟” پھر انہوں نے یو ٹرن لیا اور وہاں سے بھاگ گئے۔

اس کے بعد باندرہ پولیس اسٹیشن میں نامعلوم جوڑے کے خلاف ایک جرم درج کرکے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ سینئر پولیس انسپکٹر سنجے مراٹھے نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کھنگال رہی ہے اور اس جوڑے کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو علی الصبح موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم افراد نے گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلیم خان کی رہائش گاہ پر مبینہ طور پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

اسی دن بعد میں، بشنوئی گینگ نے کھلے عام حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی اور اسے خان خاندان کے لیے ‘پہلی اور آخری وارننگ’ بھی کہاتھا، جس نے تفریحی صنعت کو چونکا دیا تھا۔ اس معاملے میں دو ملزمین وکی گپتا (24) اور ساگر پال (23) کو گجرات کے کچھ ضلع کے بھج شہر سے گرفتار کیا گیا۔ بھج ہند- پاکستان سرحد سے بمشکل 325 کلومیٹر دور ہے۔