ایشیاء

پاکستان میں بارودی سرنگ پھٹنے سے تین بچوں کی موت

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔

اسلام آباد: پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا میں جمعہ کے روز بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ افسران نے یہ اطلاع دی ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان میں 145 بلوچ جنگجو مارے گئے
ویڈیو: آصف علی زرداری کی بحیثیت صدر پاکستان حلف برداری
صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے بنگلہ پر دھاوا
امامِ کعبہ کا اسلام آباد کی فیصل مسجد میں نمازِ جمعہ کا خطبہ و امامت
عمران خان کو اسلام آباد میں اپنی گرفتاری کا اندیشہ

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے بچوں کا پاؤں بارودی سرنگ پر پڑ گیا اور تین بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

زخمی بچے کو قریبی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ حفاظتی مقاصد کے لیے دور افتادہ گاؤں میں بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی۔