مشرق وسطیٰ

اسرائیلی بمباری میں تین صحافی جاں بحق

اسرائیل نے جنگی وقفے میں خاتمے کے ساتھ ہی اپنی جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے غزہ پر بمباری شروع کر دی جہاں جمعہ کے روز اسرائیلی حملےمیں تین صحافی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

یروشلم: اسرائیل نے جنگی وقفے میں خاتمے کے ساتھ ہی اپنی جنگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے غزہ پر بمباری شروع کر دی جہاں جمعہ کے روز اسرائیلی حملےمیں تین صحافی جاں بحق ہوگئے ہیں۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اسرائیلی فائرنگ میں پانچ افراد فوت
بے لگام اسرائیل دنیا کو اپنی جاگیر سمجھتا ہے:شاہ اُردن
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ

صحافیوں کی ہلاکت کے یہ واقعات جنگی وقفوں کے ختم ہونے کے بعد غزہ پر نئی اسرائیلی بمباری کے دوران ہوئی۔

العربیہ کے مطابق حکومتی اطلاعات کے دفتر نے بتایا ہے کہ ہلاک ہونے والے تینوں صحافی غزہ میں بطور کیمرہ مین کام کر رہے تھے۔منتصر الصواف، ان کے بھائی مروان اور عبداللہ درویش ترکیہ کے خبر رساں ادارے اناضول کے ساتھ وابستہ تھے۔

واضح رہے اب تک 73 صحافی اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ترکیہ کی ایجنسی نے تینوں صحافیوں منتصر الصواف، مروان اور عبداللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ اناضول کے جنرل ڈائریکٹر سردار کاراگوز نے کہا ہمیں انتہائی مشکل حالات میں اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنے والے اپنے ساتھیوں کی زندگی کی فکر ہے۔ ہم حملے کرنے والوں کے احتساب تک اپنی جدودجہد جاری رکھیں گے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ جمعہ کے روز جنگی وقفے کے خاتمے کے ساتھ ہی اسرائیل نے غزہ پر بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں 178 فلسطینی ہلاک ہوئے ہیں۔