آندھراپردیش

آندھرا پردیش کے پرکاشم میں سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک

تفصیلات کے مطابق، پالنادو ضلع کے پڈوگورلّا سے تعلق رکھنے والے یہ افرادایک وین میں تروملا درشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جیسے ہی ان کی وین پرکاشم ضلع کے چاکی چیڑلا کے قریب پہنچی، سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے وین کو زور دار ٹکر مار دی۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے ضلع پرکاشم میں اج صبح ایک افسوسناک سڑک حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

متعلقہ خبریں
دینی و عصری تعلیم کا حسین امتزاج کامیاب زندگی کی ضمانت ہے، وزیرِ اقلیتی بہبود و قانون کا جامعۃ المؤمنات میں خطاب
حیدرآباد: سڑک حادثہ میں انجینئرنگ طالب علم ہلاک
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی

تفصیلات کے مطابق، پالنادو ضلع کے پڈوگورلّا سے تعلق رکھنے والے یہ افرادایک وین میں تروملا درشن کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ جیسے ہی ان کی وین پرکاشم ضلع کے چاکی چیڑلا کے قریب پہنچی، سامنے سے آنے والے ایک ٹرک نے وین کو زور دار ٹکر مار دی۔


حادثہ اتنا شدید تھا کہ تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگیے جبکہ سات دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ مقامی افراد نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، جس پر پولیس جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے نیلور منتقل کیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔


پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بے احتیاط ڈرائیونگ کے باعث پیش آیا۔ مقامی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے ۔