کوکٹ پلی کے شاپنگ مال میں فال سیلنگ گرنے سے تین افراد زخمی
چونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے مال میں خریداروں کا غیر معمولی ہجوم تھا، اس لئے چھت گرنے کے اس اچانک واقعے نے وہاں موجود افرادمیں افراتفری پیدا کر دی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے مال سے باہر کی طرف بھاگے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقہ کوکٹ پلی میں وائی جنکشن کے قریب واقع لیک شور مال میں اتوار کی شام اس وقت شدید خوف و ہراس پھیل گیا جب مال کی فال سیلنگ کے بورڈز اچانک اکھڑ کر نیچے گر گئے۔
اس حادثے کے نتیجہ میں کم از کم تین افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مال کے سیکیورٹی عملہ نے فوری طور پر طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا۔
چونکہ اتوار کی چھٹی ہونے کی وجہ سے مال میں خریداروں کا غیر معمولی ہجوم تھا، اس لئے چھت گرنے کے اس اچانک واقعے نے وہاں موجود افرادمیں افراتفری پیدا کر دی اور لوگ اپنی جان بچانے کے لئے مال سے باہر کی طرف بھاگے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے عہدیداروہاں پر پہنچ گئے اور وہاں جمع ہونے والے ملبہ کو صاف کر کے صورتحال کو قابو میں کیا۔ متعلقہ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ چھت گرنے کی اصل وجوہات کا پتہ لگایا جا سکے۔