امریکہ و کینیڈا
امریکہ کے مسیسیپی میں ہیلی کاپٹر حادثے میں تین افراد کی موت
مقامی افسران نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
ہیوسٹن: جنوبی امریکی ریاست مسیسیپی کی میڈیسن کاؤنٹی میں پیر کو ایک میڈیکل ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے اس میں سوار تین افراد کی موت ہو گئی۔
مقامی افسران نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق، متاثرین میں پائلٹ اور اسپتال عملے کے دو ارکان شامل ہیں۔
یونیورسٹی آف مسیسیپی میڈیکل سینٹر نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں کوئی مریض نہیں تھا۔
میڈیسن کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ ہیلی کاپٹر ایک گھنے جنگل والے علاقے میں گرا۔ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے جانچ جاری ہیں۔