تعلیم و روزگار

نرمل: ریاستی وزیر اندرا کرن ریڈی کے ہاتھوں سہ روزہ سائنس فیئر کا آغاز

اس سے قبل ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے رویندر ریڈی، اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور طلباء نے وزیر کا خیر مقدم کیا جبکہ اندرا کرن ریڈی نے این سی سی کیڈٹس کی سلامی لی اور کبوتروں کو آزاد کیا۔

نرمل: تلنگانہ کے وزیر جنگلات، انڈومنٹ اور قانون اے اندرا کرن ریڈی نے نرمل مستقر کے سینٹ تھامس ہائی اسکول میں منعقدہ سہ روزہ سائنس فیئر اور انسپائر مقابلہ جات کا شمع روشن کرکے آغاز عمل میں آیا۔

اس سے قبل ضلع مہتمم تعلیمات ڈاکٹر اے رویندر ریڈی، اساتذہ تنظیموں کے قائدین اور طلباء نے وزیر کا خیر مقدم کیا جبکہ اندرا کرن ریڈی نے این سی سی کیڈٹس کی سلامی لی اور کبوتروں کو آزاد کیا۔

اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اندرا کرن ریڈی نے طلباء میں بچپن سے ہی تحقیقاتی رجحان کو فروغ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اے پی جے عبدالکلام کو ان کی تحقیقی اور تخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ہی ایک عظیم سائنسدان اور صدر جمہوریہ ہند بننے کا عزاز حاصل ہوا تھا۔

انھوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد سے طلباء میں مسابقت کی صلاحیت فروغ پائے گی۔ انھوں نے صرف عہدیداروں بلکہ تمام طبقات کے لوگوں سے اس طرح کے پروگراموں کے انعقاد کیلئے بھرپور تعاون کرنے کی خواہش کی۔

وزیر نے کہاکہ ضلع بھر میں منا اورو منا بڈی پروگرام کے تحت 533 اسکولوں میں سے 260 اسکولوں کو منتخب کرتے ہوئے 12 زمروں کیلئے ٹندڈرس طلب کئے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ غریب بچوں کو انگریزی تعلیم فراہم کرنے کیلئے جاریہ تعلیمی سال سے تحتانوی اسکولوں میں انگریزی میڈیم شروع کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پسماندہ طبقات کے بچوں کو انگریزی میڈیم میں معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے ایس سی، ایس ٹی، بی سی اور اقلیتی اقامتی اسکولس اور کالجس قائم کئے گئے ہیں۔ وزیر نے بتاکہ حکومت ہر ایک طالب علم پر 1.25 لاکھ روپے خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے طلباء میں تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دیتے ہوئے انھیں قابل بنانے پر زور دیا۔

بعدازاں انہوں نے سائنس فیئر میں مختلف جماعتوں کے طلبا کی جانب سے تیارہ کردہ سائنسی ماڈلس اور پراجیکٹس کا مشاہدہ کیا اور ان کی ستائش کی۔ انہوں نے طلبا کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی بھی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ وہ بچوں میں سائنسی رجحانات پیدا کرنے کی کوشش کریں تاکہ ہر گاؤں سے ایک سائنسداں پیدا ہوکر وہ ریاست اور ملک کا نام روشن کرے۔

 اس سے قبل ایک اور خصوصی مہمان زیڈ پی چیئرپرسن وجئے لکشمی، ڈی ای او ڈاکٹر اے رویندر ریڈی اور ضلعی سائنس آفیسر نے خطاب کیا۔

اس موقع پر طلبا نے تہذیبی و ثقافتی پروگرامس پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا دل موہ لیا۔

پروگرام میں میونسپل چیئرمین جی ایشور، ضلع لائبریری چیئرمین اے راجندر، مارکیٹ کمیٹی چیئرمین سی رمنا، زیڈ پی کوآپشن ممبر ڈاکٹر سبھاش راؤ، کونسلر سلیم، ضلع سائنس آفیسر ونود کمار اور اساتذہ تنظیموں کے قائدین جیسے میوا صدر شیخ شبیر علی، سرپرست اعلیٰ مسیح الدین، پی آر ٹی یو رمنا راؤ، جنرل سیکرٹری نریندر بابو، ایس ٹی یو جنرل سیکرٹری ناگ بھوشن، ٹی یو ٹی ایف صدر ٹی پرمیشور، جنرل سیکرٹری لکشمی پرساد ریڈی، ایس سی، ایس ٹی ٹیچرس یونین صدر دھرمانے چندنے، ٹی ایس یو ٹی ایف صدر اشوک، جنرل سیکرٹری ڈی شنکر اور دیگر نے شرکت کی۔