تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں سیلاب میں پھنسے تین افراد کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچا لیا
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور گزشتہ رات انہیں محفوظ مقام پر رکھا۔ آج صبح ریاستی ایس ڈی آر ایف، ریونیو اور مقامی پولیس کی ٹیموں نے کشتی کی مدد سے ان تینوں کو محفوظ طریقہ سے باہر نکالا۔
حیدرآباد: تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں سیلاب میں پھنسے تین افراد کو ایس ڈی آر ایف کی ٹیم نے بچا لیا۔
گزشتہ تین دنوں سے شدید بارش کے باعث سدی پیٹ ضلع کے کئی منڈلوں میں شدید پانی دیکھاگیا۔ اس دوران ضلع کے اکبر پیٹ ۔ بھون پلی، چنا نظام پیٹ گاؤں کے گوپال، راجو اور سدرشن کل دوپہر کھیت کے کام کے لیے گئے تھے۔ پوتاریڈی پیٹ کے قریب پانی کا بہاؤ بڑھنے سے وہ وہیں پھنس گئے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور گزشتہ رات انہیں محفوظ مقام پر رکھا۔ آج صبح ریاستی ایس ڈی آر ایف، ریونیو اور مقامی پولیس کی ٹیموں نے کشتی کی مدد سے ان تینوں کو محفوظ طریقہ سے باہر نکالا۔
پوتاریڈی پیٹ کے پشتہ سے کھیتوں میں داخل ہوئے پانی کے سبب کھیتوں میں پھنسے ان تین افراد کو ایس ڈی آر ایف کی 8ویں بٹالین نے کشتی کے ذریعہ باہر نکالا گیا۔ اس موقع پر ان کے ارکان خاندان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ریونیو اور پولیس ڈپارٹمنٹ کے عہدیداروں و عملے کا شکریہ ادا کیا۔