بین الاقوامیجرائم و حادثات

امریکہ کے اسکول میں فائرنگ، تین معصوم طلبا سمیت چھ لوگوں کی موت

واشنگٹن: امریکہ کے شہر نیشویل کے ایک اسکول میں پیر کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں تین طلبا سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

واشنگٹن: امریکہ کے شہر نیشویل کے ایک اسکول میں پیر کی صبح فائرنگ کے نتیجے میں تین طلبا سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ حملہ آور آڈری ہیل نے رائفل اور ہینڈ گن سے دی کووننٹ اسکول میں فائرنگ شروع کر دی ،فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اسکول پہنچی اور 15 منٹ میں آڈری کو مار گرایا۔ وہ دو رائفلیں اور ایک ہینڈ گن لے کر اسکول پہنچی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ 28 سالہ آڈری اس اسکول کی سابقہ طالب علم تھی۔

نیش وِل پولیس کے ترجمان ڈان آرون نے کہا – آڈری اس بات پر ناراض تھی کہ اسے زبردستی کرسچن اسکول میں بھیجا گیا۔

اس حملہ میں مرنے والوں میں اسکول ہیڈ اور چرچ کے پادری کی بیٹی ہیلی اسکرگس بھی شامل تھی جبکہ دو دیگر بچوں کی شناخت اولن ڈکاس اور ویلین کنی کے طور پر ہوئی ۔ اسکول کے تین سینئر لوگوں میں سبسٹی ٹیوٹ ٹیچر سنتھیا پیک( 61)، مائک ہل( 61 سال) اور 60 سالہ کووننٹ ہیڈ کیتھرین کونز شامل ہیں۔

پولیس نے کہا کہ آڈری ہیل ٹرانس جینڈر تھی اور ایک مرد کی طرح زندگی گزار رہی تھی۔ تاہم پولیس نے اس بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی ۔پولیس کو اس کے پاس سے اسکول کے نقشے ملے اور یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ کئی دنوں سے اسکول کا سروے کر رہی تھی۔

ذریعہ
یواین آئی