حیدرآباد

انتخابی نشان کار جیسے نشانات کو خارج کرنے کامطالبہ

چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر،رکن کونسل بھانر پرساد اور ٹی آر ایس جنرل سکریٹری سوما بھارت کمار نے آج چیف الیکشن آفیسر وکاس راج سے ملاقات کرتے ہوئے یاد داشت حوالہ کی۔

حیدرآباد: ٹی آر ایس کی جانب سے الیکشن کمیشن سے انتخابی نشان کار کی مماثلت رکھنے والے نشانات کو ہٹا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔چیف وہپ ڈی ونئے بھاسکر،رکن کونسل بھانر پرساد اور ٹی آر ایس جنرل سکریٹری سوما بھارت کمار نے آج چیف الیکشن آفیسر وکاس راج سے ملاقات کرتے ہوئے یاد داشت حوالہ کی۔

اس کے علاوہ صدر بی جے پی تلنگانہ بنڈی سنجے کمار کے خلاف شکایت درج کرائی گئی۔گذشتہ روز سنجے کمار نے الزام عائد کیا تھا کہ کے سی آر اپنے فارم ہاؤز میں جادو ٹونا کرا رہے ہیں۔ ٹی آر ایس قائدین نے ان الزامات کو ذہنی دیوالیہ پن قراردیا۔انتخابی نشانات جو رائے دہندوں کو الجھن میں ڈال دیں گے کو انتخابی نشانات کی فہرست سے ہٹا دیاجانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس کے مخالفین کیمرا،گردابیلن،ڈولی،روڈ رولر، صابن دانی،ٹیلی ویژن،سیونگ مشین اور پانی کے جہاز جیسے نشانات سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔اس لئے ان نشانات کو ہٹا دینے کا مطالبہ کیا گیا۔