تلنگانہ

تلنگانہ کے ورنگل میں ملٹی سوپر اسپیشیالٹی اسپتال کی تعمیر تکمیل کے قریب

نئے اسپتال کی تمام 24 منزلیں طبی شعبہ جات کے لحاظ سے مخصوص کی گئی ہیں اور ہر منزل پر متعلقہ سہولیات کے لیے درکار ضروریات کی تفصیلی رپورٹ رواں ماہ کے اختتام تک پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف شعبہ جات کے ماہرین نئی عمارت کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے اپنے شعبہ کے لیے درکار بنیادی سہولیات کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع ورنگل کی سنٹرل جیل کی جگہ پر زیرتعمیر 24 منزلہ ملٹی سوپر اسپیشیالٹی اسپتال میں رواں سال دسمبر کے آخر تک طبی خدمات شروع ہونے کی توقع ہے۔

متعلقہ خبریں
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
این آئی ٹی ورنگل میں بین الاقوامی یومِ خواتین کا شاندار انعقاد، ڈی آر ڈی او سائنسدان کی خصوصی گفتگو
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے
یلندو: جمعیت علماء کی منڈلی سطح پر نئی باڈی کا انتخاب
حیدرآباد: جامعۃ المؤمنات کی دو یومی کل ہند فقہی کانفرنس کا شاندار آغاز، 300 سے زائد علماء، مفتیان اور عالمات کی شرکت


نئے اسپتال کی تمام 24 منزلیں طبی شعبہ جات کے لحاظ سے مخصوص کی گئی ہیں اور ہر منزل پر متعلقہ سہولیات کے لیے درکار ضروریات کی تفصیلی رپورٹ رواں ماہ کے اختتام تک پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر مختلف شعبہ جات کے ماہرین نئی عمارت کا دورہ کر رہے ہیں اور اپنے اپنے شعبہ کے لیے درکار بنیادی سہولیات کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔

گراؤنڈ فلور: ایمرجنسی (کیجوالٹی)، میڈیکل آئی سی یو، آر آئی سی یو، ٹراما آئی سی یو، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت، لیبر وارڈ، آئی سی یو وارڈ، فارمیسی، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ، کلر ڈاپلر، میموگرافی، جنرل سرجری، آرتھوپیڈکس، بزرگوں کے لیے او پی خدمات
پہلی منزل: ای این ٹی، ڈرماٹولوجی، جنرل میڈیسن، جنرل سرجری، نیوروسرجری، اینڈوسکوپی، ایکس رے، ڈی ایس اے، ڈیمو روم، رومٹولوجی، او پی خدمات
دوسری منزل: بچوں کے ایمرجنسی خدمات، نوزائیدہ بچوں کی نگہداشت کا یونٹ، آئی سی یو وارڈ
تیسری منزل: آر آئی سی یو، آئی وی ایف ، تقریباً 10 آپریشن تھیٹر
چوتھی منزل: ٹرانسپلانٹ آئی سی یو، ای این ٹی، گیسٹرو انٹرالوجی، آپریشن تھیٹر
پانچویں منزل: بون میرو ٹرانسپلانٹ یونٹ، ڈینٹل وارڈ، جنرل میڈیسن، جنرل سرجری ڈیمو
چھٹی منزل: ایمرجنسی وارڈ، آرتھوپیڈک وارڈ
ساتویں منزل: الیکٹریکل و پلمبنگ سروسس
آٹھویں منزل: ای این ٹی، پیڈیاٹرک وارڈ، موٹاپا، گائناکالوجی وارڈ
نویں منزل: سانس کی بیماریاں، میڈیکل آنکولوجی، سرجیکل وارڈ
دسویں منزل: ڈرماٹولوجی، پلاسٹک سرجری
گیارہویں منزل: بزرگوں،اینڈوکرائن، ذہنی امراض، نشہ کی لت میں مبتلا مریضوں کے وارڈ
بارہویں منزل: ذہنی امراض، میڈیکل و سرجیکل گیسٹرو انٹرالوجی وارڈ
تیرہویں و چودہویں منزلیں: سیمی و وی آئی پی پرائیویٹ رومس
پندرہویں منزل: بلڈ بینک قائم کیا جائے گا
باقی منزلیں مختلف شعبہ جات کے فیکلٹی کے لیے مختص کی گئی ہیں
نئے اسپتال کے نوڈل آفسر ڈاکٹر کشور کمار نے کہا کہ کلکٹر کی ہدایات پر تمام شعبہ جات کی طرف سے ماہ کے آخر تک پیش کی جانے والی رپورٹس کی بنیاد پر ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جائیں گی۔

ورنگل کی سنٹرل جیل کی جگہ پر 1150 کروڑ روپے کی لاگت سے 24 منزلوں پر مشتمل، 2000 بستروں والے اس ملٹی سوپر اسپیشیالٹی اسپتال کی تعمیر تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ اس کا سنگ بنیاد 21 جون 2021 کو اُس وقت کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ نے رکھا تھا۔