مہاراشٹرا
جوہو جیٹی پر سیلفی لیتے ہوئے نوجوان سمندر میں ڈوب کر ہلاک
واقعہ کی اطلاع ممبئی فائر بریگیڈ کو رات 8 بج کر 17 منٹ پر ملی، جس کے بعد موقع پر موجود لائف گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے باہر نکالا۔

ممبئ : ممبئی کے جوہو جیٹی دوستوں کے ساتھ تصویریں کھینچتے ہوئے ایک 20 سالہ نوجوان سمندر میں گر کر ہلاک ہو گیا۔ شہری حکام نے آج بتایا کی انیل ارجن راجپوت ہفتہ کی شام اپنے دوستوں کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے اچانک توازن کھو بیٹھا اور سمندر میں جا گرا۔
واقعہ کی اطلاع ممبئی فائر بریگیڈ کو رات 8 بج کر 17 منٹ پر ملی، جس کے بعد موقع پر موجود لائف گارڈز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کو پانی سے باہر نکالا۔
اسے فوری طور پر قریبی کوپر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔