تلنگانہ
تلنگانہ میں 27 تا 31 مارچ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں 27 سے 31 مارچ کے دوران گرج چمک، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں (40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔
حیدرآباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ تلنگانہ کے مختلف علاقوں میں 27 سے 31 مارچ کے دوران گرج چمک، آسمانی بجلی اور تیز ہواؤں (40 تا 50 کلومیٹر فی گھنٹہ) کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔
روزانہ موسمی رپورٹ کے مطابق آئندہ سات دنوں کے دوران ریاست کے چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی بارش یا گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی متوقع ہے۔
محکمہ نے بتایا کہ آئندہ دو دنوں تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول کے آس پاس رہے گا جس کے بعد اگلے چار دنوں میں درجہ حرارت میں بتدریج 2 سے 3 ڈگری سیلسیس تک اضافہ ہوسکتا ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تلنگانہ کے ایک دو مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ درجہ حرارت 40.3 ڈگری سیلسیس عادل آباد میں جب کہ کم سے کم درجہ حرارت 18.3 ڈگری سیلسیس میدک میں درج کیا گیا۔