آندھراپردیش

سومیش کمار نے حکومت آندھراپردیش کو رپوٹ کردی

تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری کے طورپر سومیش کمار کی برقراری کے سلسلہ میں سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے احکام کوکالعدم قراردیا تھا کیونکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر مرکزی حکومت نے ان کو اے پی کیڈرالاٹ کیا تھا۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سابق چیف سکریٹری سومیش کمار سینئر آئی اے ایس عہدیدار نے حکومت آندھراپردیش کو رپورٹ کردی ہے۔اے پی کے چیف سکریٹری جواہر ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے انہوں نے ملازمت پر رجوع ہونے کا عمل مکمل کرلیا ۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش کے کئی مقامات پر موسلادھار بارش
سومیش کمار کی رضاکارانہ سبکدوشی کیلئے درخواست کی اطلاع
مجلس وداع ایام عزا کا انعقاد گنبدان قطب شاہی، حیدرآباد میں
ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ کا نشہ، فضول خرچی، اور وقف ایکٹ کے خلاف عشرہ اصلاح معاشرہ مہم کا آغاز
جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کا مطالبہ: اصل خاطیوں کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے

بعد ازاں انہوں نے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی۔تلنگانہ ہائی کورٹ نے چیف سکریٹری کے طورپر سومیش کمار کی برقراری کے سلسلہ میں سنٹرل اڈمنسٹریٹیو ٹریبونل کے احکام کوکالعدم قراردیا تھا کیونکہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے ذریعہ تلنگانہ کی تشکیل کے موقع پر مرکزی حکومت نے ان کو اے پی کیڈرالاٹ کیا تھا۔

https://twitter.com/KP_Aashish/status/1613446812106641408

سومیش کمار نے مرکز کے اس الاٹمنٹ کے خلاف سنٹرل ٹریبونل میں درخواست داخل کی تھی۔ٹریبونل نے مرکز کے اس فیصلہ پر روک لگادی تھی جس کے بعد مرکز 2017میں تلنگانہ ہائی کورٹ سے رجوع ہوا تھا۔

تلنگانہ ہائیکورٹ نے ٹریبونل کے فیصلہ کو کالعدم قراردیا اور کمار کو اے پی رپورٹ کرنے کی ہدایت دی۔اس فیصلہ کے بعد ڈپارٹمنٹ آف پرسونل ٹریننگ(ڈی اوٹی)نے ان کی خدمات اے پی کیلئے الاٹ کرنے کے احکام جاری کردیئے تھے۔

ان احکام کے بعد سومیش کمار نے آج اے پی میں رپورٹ کردی۔انہوں نے کہا کہ انہیں جو بھی ذمہ داری دی جائے گی وہ اس کو قبول کرتے ہوئے بہتر طورپر خدمات انجام دینے کی کوشش کریں گے۔

a3w
a3w