حیدرآباد

تلنگانہ میں گرج وچمک کے ساتھ بارش کا امکان، کئی اضلاع کیلئے یلو الرٹ جاری

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکمے کی جانب سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

حیدرآباد: آج دوپہر سے حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی، جب کہ کئی علاقوں میں ہلکی بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ بارش کے ساتھ آسمان پر گھنے بادل چھا گئے اور دن بھر سورج نظر نہیں آیا۔ بارش کے سبب کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا اور سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔

متعلقہ خبریں
حسین ساگر کے دو گیٹوں سے پانی کا اخراج
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب

محکمہ موسمیات کے مطابق تلنگانہ میں آئندہ پانچ دنوں تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکمے کی جانب سے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے اور شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ریاست کے جن اضلاع میں شدید بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے، ان میں نظام آباد، کھمم، نلگنڈہ، سوریا پیٹ، محبوب آباد، وقار آباد، سنگاریڈی، میدک، کاماریڈی، محبوب نگر، ناگر کرنول، ونپرتی، نارائن پیٹ، جوگولامبا گدوال، بھوپال پلی، ملگ، ورنگل، ہنمکنڈہ، سدی پیٹ، یادادری بھونگیر، رنگا ریڈی، حیدرآباد، اور میڑچل۔مَلکاجگِری شامل ہیں۔ ان اضلاع میں گرج چمک، آندھی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

جمعرات کے روز کریم نگر، پداپلی، بھوپال پلی، ملگ، محبوب آباد، ورنگل، ہنمکنڈہ اور جنگاؤں اضلاع میں بعض مقامات پر شدید بارش ہو سکتی ہے۔
جمعہ سے اتوار تک شمالی اور جنوبی تلنگانہ کے مختلف اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں اور موسم کی تازہ صورتحال پر نظر رکھیں۔