جموں و کشمیر

جموں و کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کے مراکز پر سخت سیکوریٹی

الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام 20گنتی مراکز پر 3گھیرے والی سیکوریٹی ہوگی۔ ہفتہ کے دن اگزٹ پول میں کہا گیا کہ نیشنل کانفرنس۔ کانگریس اتحاد کا موقف بہتر ہوگا۔

سری نگر: جموں و کشمیر میں منگل کے دن ووٹوں کی گنتی کے لئے تمام ضلع مستقروں پر سیکوریٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔ 5سال قبل دفعہ 370کی برخواستگی کے بعد مرکزی زیرانتظام علاقہ کی 90رکنی اسمبلی کے لئے 3مرحلوں میں رائے دہی ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں
جنوبی کشمیر سے آج رکن پارلیمنٹ بھی چھینا جا رہا ہے:محبوبہ مفتی
جموں و کشمیر میں بی جے پی حکومت تشکیل دے گی: شیوراج سنگھ چوہان
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلہ میں 57.31فیصد ووٹنگ، تازہ ترین رپورٹ
کشمیر میں ووٹوں کی گنتی کی تاریخ بی جے پی کے کہنے پر بدلی گئی: محبوبہ مفتی
سری نگر میں رواں سیزن کی گرم ترین رات

 الیکشن کمیشن کے ایک عہدیدار نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تمام 20گنتی مراکز پر 3گھیرے والی سیکوریٹی ہوگی۔ ہفتہ کے دن اگزٹ پول میں کہا گیا کہ نیشنل کانفرنس۔ کانگریس اتحاد کا موقف بہتر ہوگا۔

علاقائی جماعت کو زیادہ نشستیں ملیں گی۔ بی جے پی کی کارکردگی تھوڑی بہتر ہوسکتی ہے۔ 2014ء میں اس نے 25 نشستیں جیتی تھیں، جبکہ پی ڈی پی نے10سال قبل 28 نشستیں جیتی تھیں۔ اس بار کہا جارہا ہے کہ پی ڈی پی کو 10 سے بھی کم نشستیں ملیں گی۔ 

a3w
a3w