خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کرفرارہونے کی کوشش، رہزن کی پٹائی

صبح میں چہل قدمی کے لئے آئی خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کر فرارہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو پکڑکران کی پٹائی کردی گئی۔

حیدرآباد: صبح میں چہل قدمی کے لئے آئی خاتون کے گلے سے طلائی زیورچھین کر فرارہونے کی کوشش کرنے والے شخص کو پکڑکران کی پٹائی کردی گئی۔

یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع پداپلی کے تلک نگر میں پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق یہ رہزن خاتون کے انتظار میں تھا اور موقع پاکر اس نے طلائی زیور کو چھین کرفرارہونے کی کوشش کی تاہم وہاں موجودنوجوانوں نے اس کا تعاقب کرتے ہوئے اس کو پکڑنے میں کامیابی حاصل کرلی۔

ان نوجوانوں نے رہزن کی پٹائی کردی اور بعد ازاں اس کو پولیس کے حوالے کردیا۔

پولیس نے متاثرہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر لیا۔