انٹرٹینمنٹ

ٹوکیو کے شیف نے اداکار رام چرن کے گھر پر بریانی تیار کی

اس پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ بریانی کسی مقامی باورچی نے نہیں بلکہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے آئے ہوئے مشہور زمانہ شیف تکاماسا اوساوا جنہیں بریانی اوساوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے تیار کی۔

حیدرآباد: تلگوفلموں کے مشہور اداکار رام چرن کے گھر پر ایک خاص بریانی پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی دھوم سوشل میڈیا پر مچی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں
’ہارر فلمیں‘ بالی ووڈ کا ایک بڑا حصہ سمجھی جاتی رہی ہیں
کیا ڈیوڈ وارنر تیلگو سنیما میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں؟ یہ رہی پہلی نظر!

اس پارٹی کی خاص بات یہ تھی کہ بریانی کسی مقامی باورچی نے نہیں بلکہ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے آئے ہوئے مشہور زمانہ شیف تکاماسا اوساوا جنہیں بریانی اوساوا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے نے تیار کی۔


اوساوا حیدرآباد میں رام چرن کی رہائش گاہ پہنچے اور روایتی انداز میں کھلے آسمان تلے لکڑیوں کے چولہے پر خوشبودار دیسی بریانی پکائی۔

بریانی تیار ہونے کے بعد انہوں نے خود رام چرن، ان کی اہلیہ اپاسنا اور والدہ سریکھا کو کھانا پیش کیا۔ شیف اوساوا نے اس یادگار ملاقات اور پکوان کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیں جبکہ رام چرن نے بھی اس پارٹی کی جھلکیاں مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئیں۔


فلمی مصروفیات کی بات کریں تو رام چرن ان دنوں اپنی آنے والی فلم پیدی کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ یہ فلم رواں سال موسم گرما کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔