مشرق وسطیٰ

ایران، ہندوستانی حکام کو کارگو جہاز کے 17 ارکان عملہ سے ملنے دے گا

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران‘ ہندوستانی حکام کو اُس کارگو جہاز کے 17 ہندوستانی ارکان ِ عملہ سے ملنے دے گا جسے ہفتہ کے دن ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

نئی دہلی: ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے کہا ہے کہ تہران‘ ہندوستانی حکام کو اُس کارگو جہاز کے 17 ہندوستانی ارکان ِ عملہ سے ملنے دے گا جسے ہفتہ کے دن ایرانی فوج نے آبنائے ہرمز کے قریب اپنے قبضہ میں لے لیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈر سیل کرنے کا فیصلہ
لاوس سے 17 ہندوستانی ورکرس کی واپسی
ایران سے 9 سال بعد پہلا گروپ عمرہ کیلئے روانہ
ایک شخص نے سوتیلے بھائیوں اور خاندان کے 12ارکان کو ہلاک کردیا
ایران میں اسلامی انقلاب کی 45 ویں سالگرہ

ایرانی وزیر خارجہ نے اتوار کے دن وزیر خارجہ ہند ایس جئے شنکر سے فون پر بات چیت کی۔ جئے شنکر نے پرتگالی پرچم بردار جہاز ایم ایس سی ایریز میں سوار ہندوستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے جواب میں کہا کہ ہم ضبط کردہ جہاز کی تفصیلات اکٹھا کررہے ہیں اورعنقریب حکومت ِ ہند کے نمائندے جہاز میں ہندوستانی ارکان ِ عملہ سے ملاقات کرسکیں گے۔

جئے شنکر نے 17 ہندوستانی ارکان ِ عملہ کے تعلق سے تشویش ظاہر کی اور اس سلسلہ میں ایران سے مدد مانگی۔ ایرانی پاسداران ِ انقلاب کی خصوصی بحری فورس نے اسرائیل سے جڑے ہونے کے مدنظر اس جہاز کو ضبط کرلیا تھا۔

ایم ایس سی (میڈیٹرینین شپنگ کمپنی) نے ہفتہ کے دن کہا تھا کہ وہ 25 ارکان ِ عملہ اور جہاز کی بحفاظت واپسی کے لئے متعلقہ حکام سے بات چیت کررہی ہے۔

ایرانی کمانڈوز کی کارروائی کے چند گھنٹے بعد وائٹ ہاؤز کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان ایڈرن واٹسن نے کہا تھا کہ جہاز کا عملہ ہندوستانی‘ فلپائنی‘ پاکستانی‘ روسی اور اسٹونیا کے شہریوں پر مشتمل ہے۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان 17 ہندوستانیوں کو رہا کرانے کے لئے ایران سے ربط میں ہے۔

a3w
a3w