حیدرآباد

حیدرآباد۔وجے واڑہ نیشنل ہائی وے پر گاڑیوں کے لئے ٹول فیس میں کمی

اس ہائی وے پر پتنگی، کورلہ پہاڑ اور آندھرا پردیش میں چلاکلوکے مقامات پر ٹول پلازہ ہیں۔ پتنگی ٹول پلازہ پر کاروں، جیپوں اور ویانس کے لئے ایک طرفہ سفر پر 15 روپے اور دونوں طرف کے لئے 30 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

حیدرآباد: حیدرآباد۔وجے واڑہ نیشنل ہائی وے پر سفر کرنے والی گاڑیوں کے لئے ٹول فیس میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جو گذشتہ روزسے نافذ العمل ہوگیا۔

متعلقہ خبریں
مثالی پڑوس، مثالی معاشرہ جماعت اسلامی ہند، راجندر نگر کا حقوق ہمسایہ ایکسپو
عالمی یومِ معذورین کے موقع پر معذور بچوں کے لیے تلنگانہ حکومت کی مفت سہولتوں کا اعتراف مولانا مفتی صابر پاشاہ
تحفظِ اوقاف ہر مسلمان کا مذہبی و سماجی فریضہ: ڈاکٹر فہمیدہ بیگم
محکمہ تعلیم کے سبکدوش اساتذہ کو شاندار اعزاز، ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
دعا اللہ کی قربت کا دروازہ، مومن کا ہتھیار ہے: مولانا صابر پاشاہ قادری

اس ہائی وے پر پتنگی، کورلہ پہاڑ اور آندھرا پردیش میں چلاکلوکے مقامات پر ٹول پلازہ ہیں۔ پتنگی ٹول پلازہ پر کاروں، جیپوں اور ویانس کے لئے ایک طرفہ سفر پر 15 روپے اور دونوں طرف کے لئے 30 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔

ہلکی کمرشل گاڑیوں کے لئے ایک طرفہ سفر پر 25 روپے اور دونوں طرف کے لئے 40 روپے کی کمی کی گئی ہے، جبکہ بسوں اور ٹرکوں کے لیے ایک طرفہ 50 اور دونوں طرف 75 روپے کم کئے گئے ہیں۔

24 گھنٹوں کے اندر واپسی سفر کرنے والی تمام گاڑیوں کو ٹول فیس میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ یہ کم شدہ ٹول فیس 31 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گی۔