تلنگانہ بی جے پی کے نئے صدر کے طور پر رام چندر راؤ کا بلا مقابلہ انتخاب
کل پیش آئے غیر متوقع سیاسی حالات کے درمیان بی جے پی کے قومی قیادت کی ہدایت پر رام چندر راؤ نے صدر کے عہدہ کے لیے دو سیٹوں پر نامزدگیاں داخل کیں۔ دوسری جانب، اس عہدہ کے مضبوط دعویدار سمجھے جانے والے ایم پی ای راجندر، دھرم پوری اروند، اور بنڈی سنجے نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی۔

حیدرآباد: تلنگانہ بی جے پی کے نئے ریاستی صدر کے طور پر سابق ایم ایل سی رام چندر راؤ کو بلا مقابلہ منتخب کیا گیا۔ اس بات کا اعلان مرکزی وزیر شوبھا کرندلاجے نے کیا جو ریاستی صدر کے انتخاب کے لیے مرکزی الیکشن آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
کل پیش آئے غیر متوقع سیاسی حالات کے درمیان بی جے پی کے قومی قیادت کی ہدایت پر رام چندر راؤ نے صدر کے عہدہ کے لیے دو سیٹوں پر نامزدگیاں داخل کیں۔ دوسری جانب، اس عہدہ کے مضبوط دعویدار سمجھے جانے والے ایم پی ای راجندر، دھرم پوری اروند، اور بنڈی سنجے نے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی۔
اگرچہ ایم ایل اے راجہ سنگھ نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی کوشش کی، لیکن کونسل ارکان کی درکار تعداد نہ ہونے کے سبب ان کا پرچہ نامزدگی قبول نہیں کیا گیا۔ چنانچہ واحد امیدوار کی حیثیت سے رام چندر راؤ کے نام پر کوئی مقابلہ نہ ہونے کے باعث انہیں بلا مقابلہ صدر منتخب کیا گیا۔
رام چندر راؤ، کشن ریڈی کی جگہ تلنگانہ بی جے پی کے ریاستی صدر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔