آندھراپردیش

اے پی کے چتور میں ٹماٹر کی قیمت 60روپئے فی کلو تک پہنچ گئی

بارش کے باعث فصل کی پیداوار میں کمی آنے سے مارکٹ میں طلب بڑھ گئی ہے۔ مدن پلی زرعی مارکٹ میں اے گریڈ ٹماٹر 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ عام بازار میں قیمتیں 70 سے 80 روپے فی کلو کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔

حیدرآباد: آندھرا پردیش کے چتور ضلع میں ٹماٹر کی قیمتوں میں طویل عرصہ کے بعد نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس سے کسانوں میں نئی امید پیدا ہوئی ہے۔ فی الحال ٹماٹر کی قیمت 60 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بچوں کے سامنے ہوم گارڈ کا خاتون کے ساتھ ’مجرا‘ — ویڈیو وائرل ہونے کےبعد محکمہ نے فوراً ڈیوٹی سے ہٹا دیا
اےپی کے وجیانگرم میں نو بیاہتا جوڑا مشتبہ حالات میں مردہ پایاگیا
آکاش ایجوکیشنل سروسز نے تلگو زبان میں یوٹیوب چینل کا آغاز کر کے امیدواروں کیلئے تعلیمی رسائی بڑھا دی
سمہا چلم اپنا سوامی مندر میں دیوار گرنے کا واقعہ، سافٹ ویر انجینئر جواڑا سمیت 8 افراد ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا

بارش کے باعث فصل کی پیداوار میں کمی آنے سے مارکٹ میں طلب بڑھ گئی ہے۔ مدن پلی زرعی مارکٹ میں اے گریڈ ٹماٹر 60 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہے ہیں جبکہ عام بازار میں قیمتیں 70 سے 80 روپے فی کلو کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔


پلمنیرمارکٹ میں 10 کلو کے باکس کی قیمت 1000 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

قیمتوں میں اضافہ کی سب سے بڑی وجہ مقامی رسد میں کمی ہے۔ چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، تمل ناڈو اور کرناٹک جیسے ریاستوں میں جہاں اس وقت ٹماٹر کا سیزن چل رہا ہے، فصلیں کیڑوں کے حملے سے متاثر ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں پیداوار میں بھاری کمی آئی ہے۔

مقامی طور پر بھی بارش کی وجہ سے باغات میں پھل خراب ہو گئے ہیں۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ انہیں فی ایکڑ پچھلی پیداوار کا 10 فیصد بھی نہیں مل رہا۔

پچھلے تین ماہ سے چتور ضلع میں ٹماٹر کی قیمتیں 10 سے 20 روپے فی کلو کے درمیان برقرار تھیں جس کی وجہ سے کسان پریشان تھے، تاہم اب اچانک قیمتوں میں اضافہ ہونے سے ان میں حوصلہ پیدا ہوا ہے۔ بیرونی ریاستوں کے تاجروں کی بڑھتی ہوئی مانگ اور مقابلہ بھی اس اضافہ کی ایک بڑی وجہ بن رہا ہے۔