حیدرآباد
کل ہند صنعتی نمائش کا کئی لاکھ افراد نے مشاہدہ کیا
نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ نمائش کے اختتام تک تقریبا20لاکھ افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔
حیدرآباد: حیدرآباد کی مشہور اور قدیم کل ہند صنعتی نمائش کا اب تک کئی لاکھ افراد نے مشاہدہ کیا۔ہفتہ اور اتوار کو زیادہ تعداد میں لوگ اس نمائش کا مشاہدہ کرتے ہیں۔کل ہفتہ ہونے کے سبب عوام کی بڑی تعداد نمائش سے لطف اندوز ہوئی۔اس نمائش کا آغاز یکم جنوری سے ہوا۔
اس نمائش میں کشمیر سے کنیاکماری تک کے تاجر اپنے اسٹالس لگاتے ہیں۔ توقع کی جارہی ہے کہ نمائش کے اختتام تک تقریبا20لاکھ افراد اس کا مشاہدہ کریں گے۔ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آنے والوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے مناسب اقدامات کئے گئے ہیں۔
اس نمائش میں لگائے گئے اسٹالس سے ہونے والی آمدنی 18تعلیمی اداروں پر خرچ کی جاتی ہے جو سوسائٹی کی جانب سے چلائے جاتے ہیں۔خواتین اور لڑکیوں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے شی ٹیمس کو بھی تعینات کیاگیا ہے۔
a3w