ایشیاء

توشہ خانہ کیس‘ سپریم کورٹ نے عمران خان کی اپیل لوٹادی

درخواست میں گزارش کی گئی کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5اگست کا فیصلہ الٹ دیاجائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری تحفوں کی غیرقانونی فروخت پرعمران خان کو خاطی قراردیاتھا۔

اسلام آباد: رجسٹرارپاکستان سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ کرپشن کیس میں سنائی گئی تین سال کی سزاء پرے رکھ دینے کی اپیل واپس کردی۔ رجسٹرار نے ہفتہ کے دن 71 سالہ عمران خان کی اپیل لوٹادی جو ان کے وکیل لطیف کھوسہ کے ذریعہ آئین کی دفعہ 185کے تحت داخل کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں
خط اعتماد چرانے والوں پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے: عمران خان
عمران خان 8کیسس میں ضمانت کیلئے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع
مذہبی مقامات قانون، سپریم کورٹ میں پیر کے دن سماعت
طاہر حسین کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ کا منقسم فیصلہ
عمران خان کی پارٹی کے 153 ورکرس کو ضمانت منظور

درخواست میں گزارش کی گئی کہ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5اگست کا فیصلہ الٹ دیاجائے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری تحفوں کی غیرقانونی فروخت پرعمران خان کو خاطی قراردیاتھا۔

 پاکستان کے اعلیٰ قائدین کو ان کے بیرونی دوروں میں وہاں کے قائدین سے ملنے والے تمام تحائف توشہ خانہ میں رکھے جاتے ہیں۔ رجسٹرار نے اپیل لوٹاتے ہوئے کہا کہ اس میں کمیاں پائی جاتی ہیں۔