آندھراپردیشجرائم و حادثات

انڈسٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، 107ورکرس علیل

آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع کے نظام پٹنم کی ایک انڈسٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجہ میں 107ورکرس کی صحت خراب ہوگئی۔

حیدرآباد (یو این آئی) آندھراپردیش کے باپٹلہ ضلع کے نظام پٹنم کی ایک انڈسٹری میں زہریلی گیس کے اخراج کے نتیجہ میں 107ورکرس کی صحت خراب ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
شرمیلا کی سیکوریٹی میں اضافہ کی درخواست

تمام متاثرین کو علاج کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔اس صنعت کے پروسیسنگ یونٹ کی صفائی کے دوران اس زہریلی گیس کااخراج ہوا جس کے نتیجہ میں ان افراد کی صحت بگڑگئی۔

اس واقعہ کی اطلاع کے ساتھ ہی کلکٹروینکٹ مرلی نے اسپتال پہنچ کرعیادت کی اوران کے علاج کے سلسلہ میں ڈاکٹرس سے تفصیلات حاصل کیں۔

انہوں نے تمام متاثرین کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ڈاکٹرس کو ہدایت دی۔اس واقعہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ریاستی وزیرایم ستیہ پردیش نے ہدایت دی۔