تلنگانہ

وزیراعظم کا کسی ریاست کے وزیراعلی پر جھوٹے الزامات لگانا شرمناک:صدرنشین کونسل تلنگانہ

تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندرریڈی نے کہا ہے کہ مودی کی گذشتہ روز ضلع نظام آباد میں تقریر وزیر اعظم کے عہدہ کی سطح کو کم کرتی ہے۔

حیدرآباد: تلنگانہ قانون ساز کونسل کے چیرمین جی سکھیندرریڈی نے کہا ہے کہ مودی کی گذشتہ روز ضلع نظام آباد میں تقریر وزیر اعظم کے عہدہ کی سطح کو کم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
کانگریس دور حکومت میں ورنگل کی ترقی نظر انداز: کے سی آر
حیدرآباد دونوں ریاستوں کا مشترکہ دارالحکومت نہیں رہا
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
صدر ٹی پی سی سی کے عہدہ کیلئے کانگریس قائدین کی دوڑ دھوپ
تلنگانہ میں کانگریس کو 10 نشستیں ملیں گی، چیف منسٹر پرامید

انہوں نے مریال گوڑہ کے کیمپ آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم رہتے ہوئے کسی ریاست کے وزیر اعلیٰ اور ان کے خاندان کے افراد پر جھوٹے الزامات لگانا شرمناک ہے۔

انہوں نے زوردیتے ہوئے کہاکہ جس وزیر اعظم نے گزشتہ 9سالوں میں ریاست تلنگانہ کو ایک پیسہ بھی نہیں دیا ہے اسے تلنگانہ کی سرزمین پر اظہار خیال کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ مودی نے آندھراپردیش تنظیم نو قانون میں تلنگانہ سے کئے گئے عدوں کو پورا نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کے اندر اور پارلیمنٹ کے باہر ریاست تلنگانہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کئی تقریریں کیں۔یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ وزیر اعظم مودی نے کہا کہ بدعنوان افرادان کے پاس بیٹھنے سے خوفزدہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے پوچھا کہ ای ڈی اور سی بی آئی کے الزامات کا سامنا کرنے والے افرادکو بی جے پی میں کیوں شامل کیا جا رہا ہے؟انہوں نے ریمارک کیا کہ بی جے پی نے وراثت کی سیاست کو جنم دیا۔ یہ بہت افسوسناک ہے کہ پارٹی رہنما خاندانی راج کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مودی ایک ڈکٹیٹر کی طرح سوچ رہے ہیں۔ان کو وزیراعلی تلنگانہ کے خلاف بولنے کا کوئی حق نہیں ہے کیونکہ چندرشیکھرراو عظیم لیڈر ہیں جنہوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر ریاست تلنگانہ کوحاصل کیا۔

a3w
a3w