حیدرآباد

حیدرآباد میں ٹریفک آگاہی پروگرام کا انعقاد

پروگرام کے دوران ٹریفک پولیس عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو اپنی عادت بنائیں

حیدرآباد : تلنگانہ حکومت کے تعاون سے حیدرآباد ٹریفک پولیس کی جانب سے تاریخی چارمینار کے احاطے میں ایک خصوصی ٹریفک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام کا مقصد عوام میں ٹریفک قوانین کے بارے میں شعور بیدار کرنا اور سڑک حادثات میں کمی لانا تھا۔

متعلقہ خبریں
کانگریس حکومت چھ ضمانتوں کو نافذ کرنے میں ناکام : فراست علی باقری
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں یومِ جمہوریہ کی تقریب، ڈاکٹر رفعت سیما کا خطاب
ساوتھ زون کے مختلف مقامات پر قمار بازی اور سٹہ عروج پر!
،،یس آر گارڈن نلگنڈہ میں تحفظِ عقائد کانفرنس اور اسناد و انعامات کی تقسیم،،
بے روزگار نوجوانوں کیلئے ڈی ای ای ٹی ایک مؤثر ڈیجیٹل پلیٹ فارم: اقلیتی بہبود آفیسر آر۔ اندرا

اس موقع پر جوائنٹ کمشنر آف پولیس (ٹریفک) تفسیر اقبال آئی پی ایس، چارمینار زون کے ڈی سی پی، ٹریفک ڈی سی پی، ایم ایل اے میر ذوالفقار علی سابق رکنِ پارلیمنٹ ہنمنت راؤ سمیت دیگر اعلیٰ پولیس افسران اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔

پروگرام کے دوران ٹریفک پولیس عہدیداروں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کریں، دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت لازمی طور پر ہیلمٹ پہنیں، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی سے گریز کریں اور محفوظ ڈرائیونگ کو اپنی عادت بنائیں۔

جوائنٹ کمشنر آف پولیس تفسیر اقبال آئی پی ایس نے اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر ٹریفک نظام کو بہتر بنانا ممکن نہیں، اس لیے ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ قوانین کی پاسداری کرے۔ اس موقع پر آگاہی پروگرام میں حصہ لینے والی بعض خواتین میں آگاہی سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو مقامی عوام نے سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس طرح کے پروگراموں سے اولڈ سٹی میں ٹریفک نظم و ضبط بہتر ہوگا۔