کھیل

لیبرون جیمس کی جرسی 30 کروڑ میں فروخت

باسکٹ بال کے سوپر اسٹار لیبرون جیمس کی پہنی ہوئی جرسی 30 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ 38 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی کی یہ جرسی ایک نیلامی میں فروخت ہوئی۔

نیویارک: باسکٹ بال کے سوپر اسٹار لیبرون جیمس کی پہنی ہوئی جرسی 30 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔ 38 سالہ باسکٹ بال کھلاڑی کی یہ جرسی ایک نیلامی میں فروخت ہوئی۔

اسے جیمس نے 2013 کے این بی اے فائنلز میں پہنا تھا اور چمپئن بنے۔ اس سے قبل بھی 2020 میں لیبرون کی آل اسٹار جرسی 5 لاکھ 13 ہزار روپے میں فروخت ہوئی تھی۔

مائیکل جارڈن کی 1998 کی این بی اے فائنلز جرسی جو ستمبر 2022 میں 10.1 ملین ڈالر میں فروخت ہوئی، فی الحال ایسی سب سے قیمتی چیز ہے۔

1998 کے این بی اے فائنلز میں مائیکل جارڈن کی پہنی ہوئی جرسی اب بھی سب سے مہنگی ہے۔ 2022 میں ان کی جرسی تقریباً 81 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی۔

a3w
a3w