مہاراشٹرا

ممبئی۔ پونے ایکسپریس ہائی وے پرمسافروں سے بھری بس میں بھیانک آگ لگ گئی (ویڈیو وائرل)

بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آئی آر بی پٹرولنگ، دیودوت مشین، ڈیلٹا فورس، وڈگاؤں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانا شروع کیا۔

ممبئی: ممبئی پونے ایکسپریس ہائی وے پر جانے والی ایک بس میں آگ لگ گئی۔ اس بس میں 36 مسافر سوار تھے۔ معلومات کے مطابق ایک نجی کمپنی کی یہ بس ممبئی سے پونے جا رہی تھی۔ جیسے ہی بس وڈگاؤں پولیس اسٹیشن کے تحت آدے گاؤں پہنچی، اس کا ٹائر پھٹ گیا۔

متعلقہ خبریں
ٹول ناکہ کے عملہ نے کار ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

 اس کے علاوہ بس میں شارٹ سرکٹ بھی ہوا۔ شارٹ سرکٹ کے باعث بس میں زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگتے ہی بس میں موجود تمام مسافر باہر نکل آئے۔ تمام مسافر محفوظ ہیں۔ یہ واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا۔

بس میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آئی آر بی پٹرولنگ، دیودوت مشین، ڈیلٹا فورس، وڈگاؤں ٹریفک پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانا شروع کیا۔ بس میں آگ لگنے سے ممبئی پونے ایکسپریس ہائی وے پر ٹریفک روک دی گئی۔ آگ بجھانے کے بعد شاہراہ کو دوبارہ کھول دیا گیا۔

a3w
a3w