جرائم و حادثات

ٹول ناکہ کے عملہ نے کار ڈرائیور کا پیٹ پیٹ کر قتل کردیا

ایک حیران کن واردات میں بنگلورو۔میسور ایکسپریس وے پر موجود ٹول ناکہ کے عملہ نے رام نگر ضلع میں ایک کار ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

رام نگر: ایک حیران کن واردات میں بنگلورو۔میسور ایکسپریس وے پر موجود ٹول ناکہ کے عملہ نے رام نگر ضلع میں ایک کار ڈرائیور کو پیٹ پیٹ کر موت کے گھاٹ اتاردیا۔

مقتول کی شناخت 26سالہ پون کمار ساکن کریکال ٹانڈیا، بنگلورو ساؤتھ تعلقہ کی حیثیت سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ٹول فیس ادا کرنے کے مسئلہ پر ان میں جھگڑا ہوگیا۔ یہ واردات اتوار کی رات (4/ جون) کو پیش آئی۔

پولیس نے کہا کہ پون کمار‘ اپنے دوستوں کے ساتھ کار میں جارہا تھا۔

رات تقریباً10بجے وہ شیشاگری ہلی کے ٹول ناکہ پر پہنچے اور پون کمار کے دوستوں اور ٹول پلازہ کے عملہ میں بحث ہوئی-

a3w
a3w