جرائم و حادثات

تروپتی میں بس اور کار میں تصادم، تلنگانہ کے 3 افراد ہلاک

اس حادثہ میں ایک نوزائیدہ کے بشمول ایک جوڑا ہلاک ہوگیااور دیگر دو افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے رویا اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کے ضلع تروپتی میں پیش آئے سڑک حادثہ میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ تروپتی۔سری کلاہستی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب آرٹی سی بس کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ بس کار سے ٹکراگئی۔

متعلقہ خبریں
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید

اس حادثہ میں ایک نوزائیدہ کے بشمول ایک جوڑا ہلاک ہوگیااور دیگر دو افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کے لئے رویا اسپتال منتقل کیاگیاجہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

اس حادثہ میں کار کے سامنے کے حصہ کو شدید طورپر نقصان پہنچا۔مہلوکین کا تعلق تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر سے ہے۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی۔پولیس نے ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔