تلنگانہ

ویڈیو: ٹرک ڈرائیور کو گالی دینے اور تھپڑ مارنے پر جیڈی میٹلہ ٹرافک پولیس آفیسر کا تبادلہ

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے جیڈی میٹلہ ٹرافک پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جبکہ اپوزیشن بی آر ایس قائد کے ٹی آر نے ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل پولیس پر زور دیا کہ وہ پولیس مین کے رویہ کو تبدیل کرنے کیلئے کلاسس کا اہتمام کریں۔

حیدرآباد: تلنگانہ پولیس نے جمعرات کے روز لاری ڈرائیور سے ہاتھا پائی اور بدسلوکی کرنے کے بعد ٹرافک پولیس آفیسر کا تبادلہ کردیا۔

سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے جیڈی میٹلہ ٹرافک پولیس آفیسر کے خلاف کارروائی اس وقت کی گئی جبکہ اپوزیشن بی آر ایس قائد کے ٹی آر نے ایک ویڈیو کو پوسٹ کیا جس میں تلنگانہ ڈائرکٹر جنرل پولیس پر زور دیا کہ وہ پولیس مین کے رویہ کو تبدیل کرنے کیلئے کلاسس کا اہتمام کریں۔

ٹرافک پولیس آفیسر، ڈرائیور کو تھپڑ مارتے ہوئے دیکھے گئے اور انہوں نے اس ڈرائیور کے خلاف غیر شائستہ الفاظ بھی استعمال کئے۔ یہ کونسی زبان ہے؟۔ کیا ان کے اس رویہ کو قبول کیا جاسکتا ہے؟

بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے ڈی جی پی سے یہ بات پوچھی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ برائے مہر بانی یہ بات یاد رکھیں کہ پولیس اہلکار اور عہدیداروں کو عوام تنخواہیں اداکرتے ہیں۔

میرا ٹوئٹ کرنا صرف ایک واقعہ کی طرف آپ کی توجہ مبذول کرانا نہیں ہے بلکہ وہ، سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز کو دیکھ چکے ہیں جس میں پولیس جوانوں اور عہدیدار، عام شہریوں کے ساتھ انتہائی ناروا سلوک اختیار کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ سابق وزیر نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے یہ بات کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ، مجھے امید ہے کہ ایسے پولیس اہلکاروں کے رویہ کو تبدیل کرنے کیلئے حساس کلاسس کا اہتمام کیا جائے گا۔ جو عام شہریوں سے راست ربط میں رہتے ہیں۔ بی آر ایس قائد کے ٹوئٹ پر تلنگانہ پولیس نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دراصل یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔

ذمہ دار آفیسر کا اس پی ایس سے تبادلہ کردیا گیا ہے۔پولیس24/7 عوام کی خدمت کیلئے پابند عہد ہے۔ پولیس نے یہ بات کہی۔ قبل ازیں کے ٹی آر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا جس میں ایک ٹرافک پولیس عہدیدار کو ایک ٹرک ڈرائیور کوطمانچہ رسید کرتے ہوئے اور اس سے گالی گلوج کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اپنے پوسٹ میں کے ٹی آر نے تحریر کیا کہ تخم اور درخت مختلف نہیں ہوسکتے۔یعنی جو بیج بویا جائے گا وہی درخت اگے گا۔ نظام، حکمراں جماعت کے مطابق چلے گا۔ بی آر ایس قائد نے کہا کہ اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس پر جرمانہ عائد کیا جانا چاہئے اور اس کے خلاف کیس درج کیا جاناچاہئے۔

یہ گندی زبان کا استعمال کیوں؟ فرینڈلی پولیسنگ کو گالی گلوج کرنے والی پولیسنگ میں تبدیل کیا گیا ہے۔ آپ نے یہ تبدیلی لائی ہے کے ٹی آر نے اپنے پوسٹ میں یہ بات کہی۔

a3w
a3w