حیدرآباد

شادی شدہ خاتون کی کار میں اجتماعی عصمت ریزی، حیدرآباد میں واقعہ

اس واقعہ کی اطلاع متاثرہ نے اپنے شوہر سے کی جس کے بعد اس کا شوہر اس کو گھر لے گیا اور پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔

حیدرآباد: حیدرآباد کے نارسنگی علاقہ میں شادی شدہ خاتون کی کار میں اجتماعی عصمت دری کا واقعہ پیش آیا۔ پیراں چیروعلاقہ میں اس خاتون کا اغوا کرتے ہوئے ڈکیتی کرنے والوں نے اس کی عصمت ریزی کی اور اس کے طلائی زیورات زبردستی طورپر چھین لئے۔

متعلقہ خبریں
چیف منسٹر کل نومنتخب ٹیچرس میں احکام تقررات حوالے کریں گے
المیزان ٹورس اینڈ ٹراویل حج وعمرہ گروپ کے نئی برانچ کا افتتاح
گستاخِ نبیؐ کا ہر دور میں بدترین انجام :مفتی محمد وجیہ اللہ سبحانی کا خطاب
علامہ حُسام الدین فاضل و علامہ حمیدالدین عاقل حسامی کی دینی و ملی خدمات کو خراج عقیدت
محکمہ خواتین، بچوں، معذوروں، بزرگوں اور خواجہ سراؤں کی بہبود کی جانب سے کھیلوں و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد

بعد ازاں اس خاتون کو گنڈی پیٹ علاقہ میں چھوڑکر ملزمین فرار ہونے میں کامیاب رہے۔اس واقعہ کی اطلاع متاثرہ نے اپنے شوہر سے کی جس کے بعد اس کا شوہر اس کو گھر لے گیا اور پولیس سے شکایت کی جس کے بعد پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرکے ملزمین کی تلاش شروع کردی۔

پولیس، سی سی ٹی وی فوٹیجس کا تجزیہ کررہی ہے تاکہ اس سلسلہ میں شواہد کا پتہ چلایاجاسکے اور یہ بھی پتہ چلایاجاسکے کہ ملزمین کہاں فرار ہوئے ہیں۔سمجھاجاتا ہے کہ ملزمین حالت نشہ میں تھے۔