حیدرآباد
مودی کے کل دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات
وزیراعظم نریندر مودی کے کل دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ایل بی اسٹیڈیم کے اطراف کئی ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔

حیدرآباد: وزیراعظم نریندر مودی کے کل دورہ حیدرآباد کے پیش نظر ایل بی اسٹیڈیم کے اطراف کئی ٹریفک تحدیدات عائد کی گئی ہیں۔
حیدرآباد پولیس نے بتایا کہ راج بھون سے ایل بی اسٹیڈیم پہنچنے کے لئے وزیراعظم جس سڑک کا استعمال کریں گے اسے ٹریفک کے لئے بند کردیا جائے گا۔
عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ متبادل سڑکوں کا استعمال کریں۔
حیدرآباد میٹرو پولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی نے بتایا کہ کل لمبنی پارک اور این ٹی آر گارڈن بند رہیں گے۔