آندھراپردیش

وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں ٹرین میں آگ لگ گئی (ویڈیو وائرل)

ریلوے حکام نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ حادثہ بی 7 بوگی کے بیت الخلامیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں بی 7بوگی مکمل طورپر جل کرخاکسترہوگئی جبکہ بی 6اورایم 1بوگیاں جزوی طور پر جل گئیں۔

حیدرآباد: اے پی کے وشاکھاپٹنم ریلوے اسٹیشن میں ٹہری ہوئی ٹرین میں آگ لگ گئی۔ تروملا ایکسپریس ٹرین کے اے سی ڈبوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثہ میں بی 6،بی 7اوراے سی ایم 1بوگیاں جل کر مکمل طور پر خاکسترہوگئیں۔ اس واقعہ کے وقت ٹرین میں کوئی مسافر نہیں تھا جس کے نتیجہ میں ایک بڑا حادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں
وقف ترمیمی بل کے خلاف وجئے واڑہ میں زبردست دھرنا
چلتی ٹرین میں لڑکی کے ساتھ دست درازی کے الزام میں ہوم گارڈ گرفتار
جمعیۃ علماء کی فطرت دنیوی طاقت سے خوفزدہ ہونے کی نہیں: حافظ پیر خلیق احمد صابر
اے پی کے چیف منسٹر پر جگن موہن ریڈی کی شدید تنقید
خود ساختہ پولیس گرفتار، جونیر آرٹسٹوں نے ایک شخص کو بلیک میل کیا

ریلوے عملہ نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا یا۔ اس واقعہ کی وجہ سے ریلوے اسٹیشن کے اطراف دھواں دیکھاگیا۔ریلوے حکام نے ابتدائی طور پر تصدیق کی ہے کہ حادثہ بی 7 بوگی کے بیت الخلامیں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجہ میں بی 7بوگی مکمل طورپر جل کرخاکسترہوگئی جبکہ بی 6اورایم 1بوگیاں جزوی طور پر جل گئیں۔

وزیر داخلہ انیتا نے اس واقعہ کے بارے میں ڈی آر ایم سے فون پر بات کرتے ہوئے تفصیلات حاصل کیں۔وشاکھا جوائنٹ کمشنرپولیس فقیرپانے کہا کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  آگ آج صبح 10 بجے لگی۔ انہوں نے کہا کہ فوری طور پر ریلوے عملہ اور پولیس کو الرٹ کر دیا گیا۔ فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔