تلنگانہ
وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے عہدہ کا جائزہ حاصل کرلیا
ریاستی وزیر بی سی ویلفیر و ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کیا۔
حیدرآباد: ریاستی وزیر بی سی ویلفیر و ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے آج ڈاکٹر بی آر امبیڈکر تلنگانہ سکریٹریٹ میں اپنے عہدہ کاجائزہ حاصل کیا۔
عہدہ کاجائزہ لینے کے بعد پونم پربھاکر نے ٹی ایس آر ٹی سی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے تین فائلس پر دستخط کئے
جس میں مالی سال 2024-24 کے تیسرے سہ ماہی کے بس پاس میں رعایت کے ریمبسرسمنٹ کے طور پر 212.50 کروڑ روپئے جاری کرنے کے متعلق فائل بھی شامل ہے۔
اس موقع پر سکریٹری اے شانتی کماری پرنسپال سکریٹری محکمہ ٹرانسپورٹ‘و ائس چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر آر ٹی سی وی سی سجنار و دیگر موجود تھے۔