تعلیم و روزگار

جناب سید خواجہ مکرم کی تعلیمی خدمات کو خراج تحسین، سبکدوشی پر تہنیتی تقریب سے ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آر روہنی کا خطاب

جناب الحاج سید خواجہ مکرم گزیٹیڈ ہیـڈ ماسٹر بوائز ہائی اسکول کرماگوڑہ (سعید آباد منڈل) ولد جناب سید نور صاحب کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے ضمن میں ایک شاندار تہنیتی وداعی تقریب لمرہ بنکویٹ ہال انصاری روڈ نواب صاحب کنٹہ میں منعقد ہوئی۔

حیدرآباد: جناب الحاج سید خواجہ مکرم گزیٹیڈ ہیـڈ ماسٹر بوائز ہائی اسکول کرماگوڑہ (سعید آباد منڈل) ولد جناب سید نور صاحب کے وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوشی کے ضمن میں ایک شاندار تہنیتی وداعی تقریب لمرہ بنکویٹ ہال انصاری روڈ نواب صاحب کنٹہ میں منعقد ہوئی۔

ڈی ای او حیدرآباد ڈسٹرکٹ محترمہ آر روہنی نے صدارت کی کنوینر وآرگنائزرس جناب ایم اے مقتدرسی سی ڈپٹی ای او بہادرپورہ زون وجائنٹ سکریٹری ٹی این جی اوز ایجو کیشن یونٹ حیدرآباد ڈسٹرکٹ اور جناب محمد زاہد علی دانش ہیڈ ماسٹر یوپی ایس ٹٹی کوکہ 2 نے ڈی ای او’ ڈپٹی ای اوز ‘ڈپٹی آئی اوز ،اساتذہ ‘ یونین قائدین اور مختلف خانگی وامدادی اسکولس کے ذمہ داران کا خیر مقدم کیا اور جناب سید خواجہ  مکرم کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔

تقریب میں محترمہ اے ستیہ وتی ڈپٹی ای او بہادر پورہ زون ‘محترمہ کُلدیپ کور ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ 1’جناب محمد خلیل ڈپٹی آئی او ایس بہادر پورہ 2 ‘ وجۓ لکشمی ڈپٹی ای او حمایت نگر زون ‘ جناب خواجہ نظام الدین ڈپٹی آئی اوایس عنبر پیٹ ‘ جناب لکشمن سنگھ ڈپٹی آئی اوایس بنڈلہ گوڑہ 1 ‘ جناب کے دسرتھ ڈپٹی آئی او ایس بنڈلہ گوڑہ 2 مہمان خصوصی تھے۔

جناب محمدافتخارالدین صدرحیدرآباد ایس ٹی یو ٹی ایس ‘ جناب محمد اقبال صدرحیدرآباد ٹی ایس ٹی یو ‘ محمد وجیہہ الدین ‘خلیل احمد  ‘ جناب محمدمنصورعلی اعزازی صدرپی آرٹی یو حیدرآباد ‘ جناب محمد عبدالجباراسو سی ایٹ پریسیڈنٹ پی آر ٹی یو’جناب محمدعبدالعلیم صدرٹی ٹی یو حیدرآباد ‘ جناب محمداظہر جنرل سکریٹری حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹی ٹی یو’ جناب اشفاق راشد اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ ٹی ٹی یو ‘ جناب محمد ابرار احمد سینئر ایڈوکیٹ  اور دیگراساتذہ ‘ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹرس ‘ خانگی اسکولس کے اساتذہ وکرسپانڈ نٹس نےشرکت کی۔

ممتاز ماہر تعلیم ومصنف جناب فاروق طاہر نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اس پُروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ای او حیدرآباد محترمہ آرروہنی نے جناب سید خواجہ مکرم کی تعلیمی خدمات کی بھر پور ستائش کی۔

انہوں نے کہا کہ جناب سید خواجہ مکرم نے بحیثیت گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر کے علاوہ ڈپٹی ای او چارمینار و بہادرپورہ زونس اور  بحیثیت ڈپٹی آئی او ایس بنڈلہ گوڑہ وچارمینار اور بحیثیت گزیٹیڈ ہیـڈ ماسٹر جی بی ایچ ایس عیدی بازار جو تعلیمی اور انتظامی خدمات انجام دی ہیں۔ وہ قابل ستائش ہی نہیں بلکہ قابل تقلید بھی ہیں۔

جناب مکرم صاحب میں دیانتداری امانت داری ملنساری اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کا جذبہ محکمہ تعلیمات اور استاتذہ کے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے وقت کی پابندی کیساتھ تدریسی و تنظیمی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔

اساتذہ قائدین اور خانگی مدارس کے کرسپانڈنس نے جناب مکرم کی عہدیدارانہ صلاحیتوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹیچر سے ترقی کرتے ہوۓ جناب سید خواجہ مکرم نے اعلیٰ عہدوں پر خدمات انجام دیتے ہوئے عاجزی وانکساری کیساتھ جو خدمات انجام دی ہیں ایسی مثالیں ہم سب کے لئے نمونہ عمل ہیں بلا شبہ ان عہدوں پرجناب خواجہ مکرم کے فائز ہونے سے مکرم صاحب کا نہیں بلکہ ان عہدوں کے وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ عہدہ ملنے کے بعد عہدہ کے وقار کا پاس ولحاظ  رکھنا اور اس کی قدرومنزلت میں مزید اضافہ کرنا یہ بڑاہی اہم کام ہوتا ہے۔

اس موقع پر جناب  سیدخواجہ مکرم کی ڈی ای او حیدرآباد اور دیگر عہدیداران تعلیمات اور اساتذہ برادری کی جانب سے بکثرت گلپوشی کی گئی۔ جناب عبدالمقتدر اور جناب محمد زاہد علی دانش نے شکریہ ادا کیا۔

a3w
a3w