امریکہ و کینیڈا
امریکیوں کے لیے سستی ادویات، ٹرمپ نے ویب سائٹ جاری کردی
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادویات میں بانجھ پن اور وزن کم کرنے والی دوائیں شامل ہوں گی۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ادویات سے متعلق ویب سائٹ جاری کردی، ویب سائٹ پر امریکیوں شہریوں کیلئے ادویات دستیاب ہوں گی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ادویات میں بانجھ پن اور وزن کم کرنے والی دوائیں شامل ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ ویب سائٹ صارفین کو رعایتی قیمتوں پر ادویات فراہم کریگی۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکہ میں ادویات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کی ہے، سستی ادویات کے حصول کیلئے ویب سائٹ لانچ کردی۔
فارماکمپنیاں امریکہ میں فیکٹریاں لگارہی ہیں، فارما کمپنیوں کو باہر سے ادویات منگوانے پر بھاری ٹیرف لگایا جائے گا۔