شمالی بھارت

زرعی تنازعہ عورت کو ٹریکٹر سے رونددیاگیا

مدھیہ پردیش کے ضلع سدی میں اراضی تنازعہ میں ایک عورت کو ٹریکٹر سے کچل دیاگیا۔ یہ واقعہ ضلع مستقر سے تقریباً15کلومیٹردور ہفتہ کے دن پیش آیا۔

بھوپال: مدھیہ پردیش کے ضلع سدی میں اراضی تنازعہ میں ایک عورت کو ٹریکٹر سے کچل دیاگیا۔ یہ واقعہ ضلع مستقر سے تقریباً15کلومیٹردور ہفتہ کے دن پیش آیا۔

اراضی کا جھگڑا گذشتہ چند سال سے چل رہاتھا۔ ہفتہ کے دن ملزم کاشتکاری کررہاتھا۔ ٹریکٹر کو دیکھ کر وہاں ایک عورت پہنچی اور اس پر اعتراض کرنے لگی۔

اس نے کاشتکاری رکوانے کی کوشش کی جس پر ملزم بھڑک گیا اور اس نے ٹریکٹرآگے بڑھادیا۔ عورت نیچے گرگئی اور شدید زخمی ہوگئی۔

اسے قریبی ہسپتال لے جایاگیا جہاں سے اسے ریوا کے سنجے گاندھی میموریل ہاسپٹل بھیج دیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ عورت ٹریکٹر کے کلٹی ویٹر کے نیچے آگئی تھی۔ سپرنٹنڈنٹ پولیس مکیش سریواستو نے فون پرآئی اے این ایس کو بتایاکہ 5افراد کوگرفتارکرلیاگیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

a3w
a3w