حیدرآباد

تلنگانہ کانگریس کے نئے انچارج مانک راو ٹھاکرے کی حیدرآباد آمد

ایرپورٹ پر ریونت ریڈی اور دیگر کانگریسی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں ٹھاکرے کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون پہنچے جہاں انہوں نے مختلف سطح کے لیڈروں سے ملاقات کی۔

حیدرآباد: صدرتلنگانہ کانگریس کمیٹی ریونت ریڈی نے پارٹی کے ریاستی امور کے انچارج مانک راو ٹھاکرے کا شمس آباد ایرپورٹ پر استقبال کیا۔ مانک راو ٹھاکرے کو حال ہی میں ہائی کمان نے تلنگانہ کانگریس امور کی ذمہ داری دی تھی۔

متعلقہ خبریں
اسلام کیخلاف سازشیں قدیم طریقہ کار‘ ناامید نہ ہونے مولانا خالد سیف اللہ رحمانی کا مشورہ
چیف منسٹر کیمپ آفس کے سامنے پارٹی کارکن کا اقدام خودسوزی
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تکوگوڑہ میں کانگریس کا جلسہ، منشور کی اجرائی، کھرگے، راہول، پرینکاگاندھی کی شرکت متوقع
کانگریس میں اندرونی اختلافات دورکرنے کمیٹی تشکیل

اپنے انتخاب کے بعد ٹھاکرے پہلی مرتبہ تلنگانہ کے دارالحکومت پہنچے جہاں ایرپورٹ پر ریونت ریڈی اور دیگر کانگریسی لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں ٹھاکرے کانگریس کے ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون پہنچے جہاں انہوں نے مختلف سطح کے لیڈروں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اے آئی سی سی انچارج سکریٹریز، پی سی سی صدر اور سی ایل پی لیڈر سے الگ الگ بات کی۔بعد ازاں انہوں نے سینئر لیڈروں اور کارگذارصدور سے ملاقات کی۔

 دوپہر میں سیاسی امور کی کمیٹی، ایگزیکٹیو کمیٹی اور پی سی سی لیڈروں سے بھی انہوں نے ملاقات کی اور پارٹی کو ریاست میں نچلی سطح سے مستحکم کرنے کے لئے اہم مشورے و ہدایات دیئے۔

بھٹی وکرمارک، انجن کمار یادو، سمپت کمار، سائی کمار اور جی مدیراج مانک راؤ ان کا استقبال کرنے والوں میں شامل تھے۔ جمعرات کو وہ ڈی سی سی کے صدور، الحاق شدہ سوسائٹیز کے صدور اور مختلف سل اور شعبہ جات کے صدورنشین سے بات کریں گے۔ وہ اسی شام کو دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔